دوسراون ڈے :انگلینڈ کاشاندارکم بیک آسٹریلیاکو135رنزسے ہرادیا

 دوسراون ڈے :انگلینڈ کاشاندارکم  بیک آسٹریلیاکو135رنزسے ہرادیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک )انگلینڈ نے دوسرے ون ڈے میچ میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے آسٹریلیا کو 135 رنز سے شکست دے دی۔

 جس کے بعد تین میچز کی سیریز 1-1سے برابر ہوگئی۔ون ڈے میچز کی سیریز کا فیصلہ کن میچ بدھ کو ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا۔انگلینڈ کی کامیابی میں ٹام بینٹن کی شاندار سنچری نے بنیادی کردار ادا کیا، جبکہ ول جیکس اور جارڈن کاکس نے اننگز کے اختتامی مرحلے میں عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا مجموعہ مستحکم بنایا۔جواب میں آسٹریلیا کی ابتدائی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام رہی اور اس کی چار وکٹیں صرف 29 رنز پر گر گئیں، جس کے بعد میزبان ٹیم میچ میں واپسی نہ کر سکی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...