پاک سری لنکاٹیسٹ سیریز،قومی سکواڈکا ٹریننگ سیشن
پاک سری لنکاٹیسٹ سیریز،قومی سکواڈکا ٹریننگ سیشن بیٹرز کی کوچز کی نگرانی میں نیٹس میں بیٹنگ ،سری لنکن سکواڈ بھی ٹریننگ کریگا
راولپنڈی (سپورٹس رپورٹر )پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ سے قبل قومی ٹیسٹ سکواڈ نے تیاریوں کا سلسلہ جاری رکھا، 12 کھلاڑیوں نے گزشتہ روز آپشنل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔اسلام آباد کلب میں دو گھنٹے جاری رہنے والے ٹریننگ سیشن میں بیٹرز نے کوچز کی نگرانی میں نیٹس میں بیٹنگ کی جبکہ سری لنکن ٹیسٹ سکواڈ بھی اسلام آباد کلب میں ٹریننگ کرے گا۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 17 سے 21 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments