2035 تک کرکٹ کے بڑے ایونٹس کے شیڈول کی منظوری
2028کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں 12اکتوبر سے شروع ، 2029کا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل جون میں انگلینڈ میں ہوگا
بالی (سپورٹس ڈیسک )آئی سی سی بورڈ نے بالی میں ہونے والے اجلاس میں2028 سے 2035 تک مینز کے بڑے عالمی ایونٹس کے شیڈول کی منظوری دے دی، 2028 کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں 12 اکتوبر سے 12 نومبر تک کھیلا جائے گا، 2029 کا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل 8 سے 12 جون تک انگلینڈ میں ہوگا، 2029 کی چیمپئنز ٹرافی 9 سے 28 اکتوبر تک بھارت میں کھیلی جائے گی، 2030 کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ انگلینڈ، آئرلینڈ اور سکاٹ لینڈ میں 4 جولائی سے 4 اگست تک ہوگا، 2031 کا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل 12 سے 16 جون تک انگلینڈ میں کھیلا جائے گا، 2031 کا ون ڈے ورلڈ کپ بھارت اور بنگلہ دیش میں 9 اکتوبر سے 23 نومبر تک ہوگا، 2032 سے 2035 تک کے ایونٹس کے میزبان ممالک کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، 2032 کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 14 اکتوبر سے 14 نومبر تک شیڈول کیا گیا ہے ، 2033 کا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل 9 سے 13 جون تک ہوگا، 2033 کی چیمپئنز ٹرافی 2 سے 23 اکتوبر تک شیڈول کی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments