خاندان کو خوشگوار اور مطمئن رکھنا حقیقی کامیابی :فضیلہ قاضی
لاہور( شوبزڈیسک)سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے کہا ہے کہ شوبز کی مصروفیات اور گھریلو زندگی میں توازن قائم رکھنے کے لیے ہمیشہ بڑی تگ و دو کرنا پڑی تاہم میں نے اپنے خاندانی معاملات اور بچوں کی تربیت کو کبھی نظر انداز نہیں کیا۔
ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ ایک فنکار کے لیے پیشہ ورانہ کامیابی اپنی جگہ اہم ہے لیکن گھر اور خاندان کو مناسب وقت دینا بھی اتنی ہی بڑی ذمہ داری ہے ۔ بچوں کی اچھی تربیت کے لیے والدین کی توجہ، وقت اور عملی کردار بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔ بچوں کو صرف نصیحت کرنے کے بجائے اپنے عمل سے اچھے اخلاق اور ذمہ داری کا درس دینا چاہیے ۔ مصروف زندگی میں ترجیحات کا تعین کرنا ضروری ہے تاکہ کام اور گھر دونوں متاثر نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی کامیابی اسی وقت حاصل ہوتی ہے جب انسان پیشہ ورانہ زندگی کے ساتھ اپنے خاندان کو بھی خوشگوار اور مطمئن رکھ سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments