اے آئی انسانیت کے خاتمے کا سبب بن سکتی ، سائنسدان کا انتباہ
لاہور(نیٹ نیوز)مصنوعی ذہانت (اے ای) کے شعبے کے سائنسدان اور نوبیل انعام یافتہ پروفیسر جیفری ہنٹن نے خبردار کیا ہے کہ سپر انٹیلی جنس مصنوعی ذہانت اگلے تین برسوں میں اتنی طاقتور ہو سکتی ہے کہ پوری انسانیت کے لیے خطرہ بن جائے ۔
پروفیسر جیفری ہنٹن (جنہیں گاڈ فادر آف اے آئی بھی کہا جاتا ہے ) آئرلینڈ کے شہر ڈبلن میں مصنوعی ذہانت سے متعلق ایک غیر رسمی اجلاس میں یورپی یونین کے رہنماؤں کے سامنے اپنے خدشات پیش کریں گے ۔ان کے مطابق اگر انتہائی ذہین مشینوں کی مناسب نگرانی اور کنٹرول نہ کیا گیا تو وہ مستقبل قریب میں انسانی اختیار سے باہر ہو سکتی ہیں اور انسانوں سے زیادہ ذہانت حاصل کر سکتی ہیں۔یہ انتباہ ٹورنٹو میں اے آئی سیفٹی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ہنٹن لیکچرز کے دوران سامنے آنے والے خدشات کے تناظر میں دیا جا رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments