شوہر انتہائی معاون اور سکون کا باعث :کترینہ کیف

 شوہر انتہائی معاون اور سکون کا باعث :کترینہ کیف

ممبئی (شوبزڈیسک ) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ ان کے شوہر وکی کوشل نہ صرف ان کی زندگی میں سکون کا باعث ہیں بلکہ کام اور ذاتی زندگی میں توازن برقرار رکھنے میں بھی مدد دیتے ہیں۔

وہ اپنے بیوٹی برانڈ  کے بیوٹی  کے کام میں اس قدر مصروف رہتی ہیں کہ انہیں وقت گزرنے کا احساس بھی نہیں ہوتا، یہاں تک کہ اتوار کے روز بھی کام سے متعلق گفتگو جاری رہتی ہے ۔ وکی کوشل انہیں بار بار یاد دلاتے ہیں کہ اب فون ایک طرف رکھ دیں اور کام سے کچھ وقت کے لیے وقفہ لے لیں۔ کترینہ کیف نے اپنے شوہر کو انتہائی معاون قرار دیتے ہوئے کہا کہ وکی کوشل ان کی زندگی میں سکون کا باعث ہیں اور انہیں کام اور ذاتی زندگی کے درمیان توازن برقرار رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ کترینہ کیف نے اس توقع کو مسترد کر دیا کہ بچے کی پیدائش کے بعد خواتین کو فوری طور پر اپنے سابقہ لُک میں واپس آنا چاہیے ۔ انہوں نے سوال کیا، "واپس کہاں جا نا ؟ کس چیز میں واپس جانا ؟" جب میں نے اپنے دل کی گہری خواہش کو پورا کرنے کی طرف قدم اٹھایا ہے تو میں واپس کیوں جانا چاہوں گی؟۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...