ذیابیطس مریضوں کے دانتوں کی بحالی پر اہم تحقیق

ذیابیطس مریضوں کے دانتوں کی بحالی پر اہم تحقیق

لاہور(نیٹ نیوز)ٹائپ ٹو ذیابیطس نہ صرف جسم کے مختلف اعضا بلکہ دانتوں اور منہ کی صحت کو بھی متاثر کرتی ہے جس سے دانت کمزور اور ڈھیلے ہو کر گر سکتے ہیں۔

29 اکتوبر 2026 کو شائع ہونے والی تحقیق میں مخصوص ہارمونز کے ذریعے متاثرہ ہڈیوں کی بحالی کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔تحقیق کے مطابق ذیابیطس دانتوں کو جبڑے کی ہڈی سے جوڑ کر رکھنے والی ایلوولر بون کو نقصان پہنچا سکتی ہے ۔ اس کے علاوہ ذیابیطس کے مریضوں میں پیریوڈونٹائٹس یعنی مسوڑھوں کی دائمی سوزش کا خطرہ بھی زیادہ ہوتا ہے ۔مطالعے کے لیے محققین نے زیادہ چکنائی والی خوراک اور اسٹریپٹوزوٹوسن کے ذریعے ذیابیطس میں مبتلا کیے گئے چوہوں پر تجربات کیے اور جدید سکیننگ اور بافتوں کے تجزیے کے ذریعے ہڈیوں کی نئی تشکیل اور پرانی ہڈیوں کے تحلیل ہونے کے عمل کا جائزہ لیا گیا۔ یہ تحقیق ذیابیطس کے مریضوں میں دانتوں اور جبڑے کی ہڈیوں کے مسائل کے ممکنہ علاج کی نئی راہیں کھول سکتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...