ٹڈاپ نے راولپنڈی چیمبر میں ہیلپ ڈیسک قائم کر دیا
کراچی(بزنس ڈیسک)ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ)نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں اپنے ہیلپ ڈیسک کا افتتاح کر دیا ہے ۔
یہ ہیلپ ڈیسک برآمد کنندگان، کاروباری افراد اور تاجروں کے لیے ایک سہولت مرکز کے طور پر کام کرے گا جہاں انہیں ٹی ڈی اے پی کے اقدامات، برآمدات کے فروغ کے پروگراموں، تجارتی معلومات اور دستیاب سہولتی خدمات کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی جائے گی۔یہ اقدام ٹی ڈی اے پی کے اس عزم کا عکاس ہے کہ وہ اپنی خدمات کو کاروباری برادری کی دہلیز تک پہنچائے ، برآمد کنندگان کی ضروریات کو پورا کرے اور پاکستان کی برآمدی صلاحیت کو فروغ دینے کے لیے مؤثر کردار ادا کرے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments