ویپنگ خطرناک دائمی بیماری کا خطرہ بڑھا سکتی :تحقیق

ویپنگ خطرناک دائمی بیماری کا خطرہ بڑھا سکتی :تحقیق

لاہور(نیٹ نیوز)ایک نئی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ طویل عرصے تک الیکٹرانک سگریٹ (ویپنگ) کا استعمال پھیپھڑوں کو کمزور کرنے کے ساتھ ایک خطرناک دائمی بیماری کا خطرہ بھی بڑھا سکتا ہے ۔

برطانوی ادارہ برائے قومی شماریات کے مطابق برطانیہ میں 50 لاکھ سے زائد افراد ای سگریٹ استعمال کرتے ہیں جبکہ نوعمروں اور نوجوانوں میں بھی اس کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے ۔برطانوی محکمہ صحت (این ایچ ایس) کے مطابق نکوٹین والی ویپنگ صحت کے لیے مکمل طور پر محفوظ نہیں لیکن روایتی سگریٹ نوشی کے مقابلے میں اسے کم نقصان دہ سمجھا جاتا ہے ۔فلوریڈا انٹرنیشنل یونیورسٹی کے محققین کی تحقیق میں انکشاف کیا گیا کہ ویپنگ پھیپھڑوں کی آکسیجن جذب کرنے اور اسے مؤثر طریقے سے استعمال کرنے کی صلاحیت کو متاثر کر سکتی ہے۔ ،سائنس دانوں نے خبردار کیا کہ ای سگریٹ کا طویل استعمال کرونک اوبسٹرکٹو پلمونری ڈیزیز (سی او پی ڈی) کے خطرے میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے ۔ یہ پھیپھڑوں کی دائمی بیماری ہے جس میں پھیپھڑوں کی خون میں آکسیجن منتقل کرنے کی صلاحیت متاثر ہو جاتی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...