خلا میں نمودار ہونے والے پُراسرار سِگنل کا معمہ حل

خلا میں نمودار ہونے والے پُراسرار سِگنل کا معمہ حل

میلبورن(نیٹ نیوز)خلا میں ہر آٹھ منٹ بعد دھڑکن کی طرح نمودار ہونے والے ایک پراسرار ریڈیو سگنل کا سراغ زمین سے ہزاروں نوری سال دور واقع ایک ستاروں کے نظام تک لگا لیا گیا ہے ۔

آسٹریلیا کی کرٹن یونیورسٹی کے ماہرینِ فلکیات نے اعلان کیا کہ ریڈیو لہروں کی مختصر لہریں ستاروں کے ایک غیر معمولی جوڑے سے خارج ہو رہی ہیں۔اس جوڑے میں ایک سفید بونا ستارہ (وائٹ ڈوارف) شامل ہے ، جو ایک فعال ستارے کا مردہ مرکزی حصہ ہوتا ہے ۔ یہ ستارہ ہر آٹھ منٹ میں اپنے محور پر ایک چکر مکمل کرتا ہے ۔ اس کے ساتھ ایک جی قسم کا ستارہ موجود ہے جو ہمارے سورج سے مشابہت رکھتا ہے اور اسے عموماً زرد بونا ستارہ کہا جاتا ہے ۔سائنسدانوں کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ اس نوعیت کے ستاروں کے جوڑے سے ایسے ریڈیو سگنلز دریافت ہوئے ہیں۔ اس سے قبل عموماً اس قسم کے سگنلز چھوٹے اور نسبتاً ٹھنڈے سرخ بونے ستاروں (ریڈ ڈوارف) کے نظاموں میں دیکھے گئے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...