امریکا:گھر کا سودا خریدنے گئی خاتون نے بڑی لاٹری جیت لی

امریکا:گھر کا سودا خریدنے گئی خاتون نے بڑی لاٹری جیت لی

مشی گن (نیٹ نیوز)امریکی ریاست مشی گن کی 61 سالہ خاتون الیسا مور کی قسمت اس وقت چمک اٹھی جب وہ گروسری اسٹور سے خریداری کے بعد واپسی پر پاور بال لاٹری کا ٹکٹ خرید کر 10 لاکھ ڈالر کا انعام جیت گئیں۔

مشی گن لاٹری حکام کے مطابق ہیزل پارک کی رہائشی الیسا مور نے 19 اکتوبر کی پاوربال قرعہ اندازی کے لیے رائل اوک کے علاقے میں ایسٹ 12 مائل روڈ پر واقع کروگر سٹور سے لاٹری ٹکٹ خریدا تھا۔الیسا مور نے بتایا کہ خریداری کے بعد سٹور سے نکلتے ہوئے انہوں نے لاٹری کیوسک سے ایک پاوربال ٹکٹ خریدا۔ اگلے روز انہوں نے مشی گن لاٹری کی موبائل ایپ کے ذریعے ٹکٹ اسکین کرکے نتیجہ چیک کیا تو فون کی اسکرین پر 10 لاکھ ڈالر کا انعام دیکھ کر حیران رہ گئیں۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آیا اور انہوں نے انعام کی تصدیق کے لیے ٹکٹ کو دوبارہ بلکہ تیسری مرتبہ بھی سکین کیا۔،لاٹری حکام کے مطابق الیسا مور کے ٹکٹ پر قرعہ اندازی میں نکلنے والے پانچوں سفید گیندوں کے نمبرز درست تھے ، جو 08، 31، 32، 42 اور 48 تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...