ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم کو نیدرلینڈز کے ہاتھوں شکست
اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک )آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم کو نیدرلینڈز کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے شکست ہوگئی۔
پاکستان ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں پر 126 رنز بنائے ، قومی ٹیم کی جانب سے گل فیروزہ 23 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔نیدرلینڈز نے 127 رنز کا ہدف 14.5 اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ قومی ٹیم کی جانب سے طوبہ حسن ہی دو کھلاڑیوں کا شکار کر سکیں۔پاکستان ویمن ٹیم نے ایونٹ میں اب تک بنگلہ دیش اور تھائی لینڈ کے خلاف فتح حاصل کی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments