آن لائن جناتی مؤکل ، خاتون 25لاکھ گنوا بیٹھیں

آن لائن جناتی مؤکل ، خاتون 25لاکھ گنوا بیٹھیں

کراچی(نیٹ نیوز)دو موکل ملنے اور زندگی کی مشکلات دور ہونے کی امید میں کراچی کی ایک خاتون نے 25 لاکھ روپے گنوا دئیے ، تاہم سائبر کرائم حکام نے رقم واپس دلادی۔

سیدہ ارجمند نامی خاتون کو فیس بک پر  قرآنی وظائف  کے نام سے موجود ایک پیج کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، جسے مبینہ طور پر ایک خاتون چلا رہی تھی اور خود کو روحانی معالج ظاہر کرتی تھی۔پیج پر رقم کے عوض مؤکل فراہم کرنے کا دعویٰ بھی کیا جاتا تھا۔سیدہ ارجمند کو بھی یقین دلایا گیا کہ انہیں دو مؤکل فراہم کیے جائیں گے ، جو ان کی زندگی کے مسائل حل کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے ۔ خاتون ان دعوؤں پر یقین کر بیٹھیں اور مجموعی طور پر 25 لاکھ روپے ادا کردئیے ۔بعد ازاں متاثرہ خاتون نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی سے رجوع کیا۔ ادارے کی کارروائی کے نتیجے میں متاثرہ خاتون کو پوری رقم واپس مل گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...