ٹینٹ پیگنگ ورلڈ کپ،قومی گھڑ سوار ناصر کا سلور میڈل

ٹینٹ پیگنگ ورلڈ کپ،قومی گھڑ سوار ناصر کا سلور میڈل

پاکستان ٹیم آخری روز مقابلوں کیلئے پرعزم ،مزید کامیابیوں کیلئے بھرپور تیاری

لاہور (سپورٹس ڈیسک)اردن کے شہر عقبہ میں جاری ٹینٹ پیگنگ ورلڈ کپ 2026 کے دوسرے روز پاکستان کے قومی گھڑ سوار ناصر عباس گوانس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انفرادی کیٹیگری میں سلور میڈل جیت لیا اور عالمی سطح پر پاکستان کا پرچم سربلند کردیا۔ترجمان پاکستان ٹینٹ پیگنگ ٹیم کیمطابق13 نومبر کو ہونے والے دوسرے روز کے مقابلوں میں سوارڈ اینڈ پیگ کا مقابلہ منعقد ہوا، جس میں پاکستان سمیت تمام شریک ممالک کے کھلاڑیوں نے بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان کے ناصر عباس گوانس نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کی اور چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ٹینٹ پیگنگ ورلڈ کپ کا آخری اور فیصلہ کن مرحلہ آج منعقد ہوگا، جس میں اختتامی مقابلوں کے ذریعے ٹیموں کی مجموعی پوزیشنز اور چیمپئن شپ کے حتمی نتائج کا فیصلہ کیا جائے گا۔ پاکستان کی ٹیم آخری روز کے مقابلوں کے لیے پرعزم ہے اور مزید کامیابیوں کے حصول کے لیے بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...