اردوان کے بیٹے کا دورہ لبنان، ترک پارلیمنٹ میں سوالات اٹھ گئے

اردوان کے بیٹے کا دورہ لبنان، ترک  پارلیمنٹ میں سوالات اٹھ گئے

استنبول (اے ایف پی) ترک صدر رجب طیب اردوان کے چھوٹے بیٹے بلال اردوان کے دورہ لبنان پر ترک پارلیمنٹ میں سوالات اٹھا دیے گئے۔

بلال نے گزشتہ ہفتے تین روزہ دورے کے دوران لبنان کے صدر جوزف عون، وزیراعظم نواف سلام اور سپیکر پارلیمنٹ سے ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے مذہبی رہنماؤں سے بھی ملاقات کی اور طرابلس کا دورہ کیا۔ بلال اردوان کا حکومت میں کوئی سرکاری عہدہ نہیں اور وہ ترک سفیر مراد لوٹم کے ہمراہ لبنان گئے تھے ۔ ترک رکن پارلیمنٹ حیدر آلتنتاش نے وزیر خارجہ حاکان فیدان سے پوچھا ہے کہ بلال کس سرکاری حیثیت میں لبنان گئے اور سفیر نے ان کا ساتھ کیوں دیا؟۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...