برطانیہ :اسقاط حمل کے جرم میں سزا یافتہ خواتین کو معافی
نئے قانون کے تحت خواتین کا کسی بھی مرحلے پر حمل ختم کرنا اب جرم نہیں ہوگا اسقاط حمل کی قانونی طبی سہولت ، مقررہ مدت کی پابندیاں برقرار رہیں گی:حکام
لندن (اے ایف پی)برطانیہ کے علاقوں انگلینڈ اور ویلز میں اسقاط حمل کے جرم میں سزا یافتہ خواتین کو تاریخی قانون سازی کے بعد پیر کو خودکار طور پر معافی دے دی گئی۔ نئے قانون کے تحت خواتین کا کسی بھی مرحلے پر اپنا حمل ختم کرنا اب جرم نہیں ہوگا۔ اس سے قبل 1861 کے قانون کے تحت 24 ہفتوں کے بعد یا طبی اجازت کے بغیر اسقاط حمل کرانے پر عمر قید تک سزا ہو سکتی تھی۔ وزارت انصاف کے مطابق ماضی میں سزا یافتہ یا تنبیہ کی گئی خواتین کو معافی مل گئی ہے اور ان کا مجرمانہ ریکارڈ بھی ختم کیا جائے گا۔ تاہم اسقاط حمل کی قانونی طبی سہولت اور مقررہ مدت کی پابندیاں برقرار رہیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments