جنوبی افریقا:فائرنگ کے دو واقعات میں 17 افراد ہلاک
جوہانسبرگ(اے ایف پی)جنوبی افریقا میں فائرنگ کے دو الگ واقعات میں 17 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ملک میں قتل کی وارداتوں کی شرح بدستور بلند ہے اور روزانہ اوسطاً 60 افراد قتل ہو رہے ہیں۔
دارالحکومت پریٹوریا کے نواحی کچی آبادی میں پیر کی صبح ایک جھونپڑی سے 9 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں، جن میں 6 مرد اور 3 خواتین شامل ہیں۔ تمام افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments