جاپان کا جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کو تیل ذخیرہ کرنے کی سہولت دینے کا اعلان

جاپان کا جنوب مشرقی ایشیائی  ممالک کو تیل ذخیرہ کرنے کی  سہولت دینے کا اعلان

منیلا(اے ایف پی)جاپان نے مستقبل میں توانائی کے ممکنہ بحران سے نمٹنے کیلئے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کو اپنے خام تیل کے ذخیرہ کرنے والے مراکز استعمال کرنے کی پیشکش کردی ہے ۔۔۔

 جاپانی وزیراعظم نے منگل کو آسیان سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جاپان کے تیل ذخیرہ کرنے والے مراکز علاقائی ممالک کیلئے دستیاب ہوں گے ۔ اس منصوبے کے تحت آسیان ممالک اپنا خام تیل جاپان کی اضافی ذخیرہ کرنے کی گنجائش میں محفوظ رکھ سکیں گے اور بحران کے دوران استعمال کرسکیں گے ۔ جاپان کے پاس 254 دن کی ضروریات کیلئے تیل کے ذخائر موجود ہیں، جبکہ بعض آسیان ممالک کے پاس ایک ماہ سے بھی کم ذخائر ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...