ترکیہ:اپوزیشن کے حامی ٹی وی چینل پر پولیس کا چھاپہ،متعددافراد گرفتار
استنبول(اے ایف پی)ترک پولیس نے اپوزیشن کے حامی نیوز چینل ’’سوزجو ٹی وی‘‘کے مرکزی دفتر پر چھاپہ مار کر متعدد افراد کو گرفتار کر لیا اور ادارے کا انتظام سرکاری نگران کے حوالے کر دیا۔۔۔
میڈیا گروپ کے مطابق پولیس نے عدالتی حکم پر استنبول میں واقع عمارت کی تلاشی لی اور عملے کو نیوز روم میں داخل ہونے سے روک دیا۔ گرفتار افراد میں بورڈ کی سربراہ فوندا تونجر سِدالی اور چینل کے سابق جنرل منیجر عاصم آق گل شامل ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس اقدام کی مذمت کی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments