اوپن اے آئی کا نیٹو کو سائبر سکیورٹی ٹیکنالوجی فراہم کرنے کا معاہدہ
ازمیر(اے ایف پی) امریکی ٹیکنالوجی کمپنی اوپن اے آئی نے نیٹو کے ساتھ سائبر سکیورٹی کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ کیا ہے ۔۔
،معاہدے کا اعلان ترکیہ کے شہر ازمیر میں نیٹو کی ٹیکنالوجی کانفرنس کے دوران کیا گیا جس کے تحت دفاعی اتحاد کو سائبر حملوں کی تحقیقات اور خطرات سے نمٹنے کے لیے جدید مصنوعی ذہانت کے آلات فراہم کیے جائیں گے ۔ کمپنی کے مطابق نیٹو اس کے ڈے بریک پلیٹ فارم سے سافٹ ویئر کی جانچ، مشکوک سرگرمیوں کی تحقیقات اور سکیورٹی خامیوں کی نشاندہی کر سکے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments