این ویڈیا نے مستعفی سی ای او کی واپسی کا امکان مسترد کردیا

این ویڈیا نے مستعفی سی ای او  کی واپسی کا امکان مسترد کردیا

لندن(اے ایف پی) امریکی ٹیکنالوجی کمپنی این ویڈیا نے سابق چیف ایگزیکٹو جینسن ہوانگ کی واپسی کا امکان مسترد کر دیا۔ کمپنی کی عبوری سربراہ کولیٹ کریس نے کہا ہے کہ ادارے میں معمول کے مطابق کاروبار جاری ہے اور مستقبل کی حکمت عملی ہوانگ کے بغیر بنائی جارہی ہے ۔

بورڈ کے چیئرمین ہاروی جونز نے واضح کیا کہ بورڈ نے متفقہ طور پر ہوانگ کا استعفیٰ قبول کیا اور انہیں دوبارہ عہدہ دینے کا ارادہ نہیں۔ دوسری جانب مصنوعی ذہانت کے شعبے کی بڑی کمپنی این ویڈیا کے توقعات سے بڑھ کر منافع کے باوجود بدھ کو عالمی سٹاک مارکیٹوں میں ملا جلا رجحان رہا۔ کمپنی نے رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 115 ارب ڈالر سے زائد آمدن اور 65 ارب30کروڑ ڈالر خالص منافع کا اعلان کیا۔ کمپنی کی آمدن گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً دوگنا رہی۔ این ویڈیا نے آئندہ سال آمدن میں 75 فیصد اضافے کی پیش گوئی بھی کی ہے ۔ کمپنی کی عبوری سربراہ کولیٹ کریس نے کہا کہ سابق سربراہ جینسن ہوانگ کی علیحدگی کے باوجود کاروبار معمول کے مطابق جاری ہے ۔ جاسوسی اسکینڈل کے باعث ہوانگ گزشتہ ہفتے مستعفی ہو گئے تھے ۔ ادھر مصنوعی ذہانت کی کمپنی اینتھروپک کی متوقع ریکارڈ مالیت کے ساتھ اسٹاک مارکیٹ میں آمد بھی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...