عراق: داعش میں شمولیت پر 6 فرانسیسی شہریوں کو عمر قید
بغداد(اے ایف پی)عراق کی عدالت نے داعش میں شمولیت کے الزام میں 6 فرانسیسی شہریوں کو عمر قید کی سزا سنا دی، جن میں شدت پسند تنظیم کے رکن تھامس بارنوئین بھی شامل ہیں۔
شام سے گزشتہ سال عراق منتقل کیے گئے 47 فرانسیسی شہریوں کے خلاف ستمبر میں مقدمات کی سماعت شروع ہوئی تھی۔ عدالت اس سے قبل 10 ملزموں کو قید کی سزائیں سنا چکی ہے ۔ عراق میں داعش کے ہزاروں قیدی موجود ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments