جنوبی کوریا:امتحانی مراکز کے اطراف وائی فائی سروس معطل کرنیکا فیصلہ
سیول(اے ایف پی)جنوبی کوریا نے کالجوں میں داخلے کے امتحان کے دوران نقل کے خدشات کے پیش نظر امتحانی مراکز کے اطراف عوامی وائی فائی سروس معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
حکام کے مطابق جمعرات کو تقریباً 5 لاکھ 50 ہزار طلبا 9 گھنٹے پر مشتمل داخلہ امتحان میں شرکت کریں گے ۔ سائنس کی وزارت کی ترجمان نے بتایا کہ انٹرنیٹ ہاٹ سپاٹس بند کرنے کے لیے تعلیمی حکام کے ساتھ مل کر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments