بریگزٹ کے بعد تعلقات میں مزید مضبوطی:یورپی یونین اور برطانیہ کے مابین سنگ میل سمجھوتے طے پا گئے

 بریگزٹ کے بعد تعلقات میں مزید  مضبوطی:یورپی یونین اور برطانیہ کے  مابین سنگ میل سمجھوتے طے پا گئے

برسلز (مانیٹرنگ ڈیسک)یورپی یونین اور برطانیہ کے مابین برسوں پہلے لندن کے یونین سے اخراج یا بریگزٹ کے بعد کے دور کے تعلقات کو مزید قریبی اور مضبوط تر بنانے کیلئے جمعہ کو برسلز میں سنگ میل سمجھوتے طے پا گئے ۔

بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں یورپی یونین کے ہیڈکوارٹرز سے موصولہ رپورٹس کے مطابق ان معاہدوں کے طے پا جانے کے بعد دونوں فریقوں نے ان کو سراہا اور کہا کہ وہ برسلز اور لندن کے باہمی روابط کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں۔ان معاہدوں کیلئے ہونے والے مذاکرات کو برطانیہ میں لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیر اعظم اینڈی برنہم کی حکومت کی طرف سے سیاسی طور پر بریگزٹ ری سیٹ کا نام دیا جا رہا تھا۔یہ معاہدے برسلز میں ہونے والی اس یورپی برطانوی سمٹ میں طے پائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...