نیتن یاہو ایران کے خلاف ایک اور حملے کو ناگزیر قرار دے رہے :اسرائیلی میڈیا

نیتن یاہو ایران کے خلاف  ایک اور حملے کو ناگزیر قرار  دے رہے :اسرائیلی میڈیا

یروشلم(مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی نشریاتی ادارے چینل 13 نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے سینئر وزرا اور سکیورٹی حکام کے ساتھ حالیہ اجلاسوں میں دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف کارروائی ناگزیر ہے ۔

 یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اطلاعات کے مطابق نیتن یاہو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو چند روزہ جنگ پر آمادہ کرنے کے لیے زور دے رہے ہیں۔ٹی وی نیٹ ورک نے اسرائیلی فوج کے ایک نامعلوم سینئر افسر کے حوالے سے یہ بھی بتایا کہ اسرائیلی فوج اور امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ کے پاس منظور شدہ منصوبے موجود ہیں اور اب سوال صرف وقت کے تعین کا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...