ممدانی کا نیویارک کی بدنام زمانہ جیل بند کرنے کا اعلان
نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک)نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے شہر کے بدنام زمانہ جیل کمپلیکس ‘رائکرز آئی لینڈ’ کو 2032 تک بند کرنے کا منصوبہ پیش کر دیا ۔
ظہران ممدانی نے اس جیل کو مستقل طور پر بند کرنے کے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ رائیکرز آئی لینڈ کو بالآخر بند کرنے کا وقت آگیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نیویارک کے شہری کئی دہائیوں سے نظام میں ایسی اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں جو محفوظ اور انسانی حقوق کے تقاضوں کے مطابق ہو۔انہوں نے بتایا کہ منصوبے کے تحت وہاں موجود قیدیوں کو مرحلہ وار چار نئی جیلوں میں منتقل کیا جائے گا، قبل از مقدمہ حراست میں افراد کی تعداد کم کی جائے گی اور قیدیوں کی ذہنی صحت، تعلیم اور بحالی کے لیے 146 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اس منصوبے کے تحت جیل میں قید افراد کی تعداد 6 ہزار 500 سے کم کرکے تقریباً ساڑھے چار ہزار تک لائی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments