ایران ڈیل کا خواہش مند لیکن جو ہمیں قبول ہوگی وہ ڈیل کریں گے : ٹرمپ
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران ڈیل کا خواہش مند ہے لیکن جو ہمیں قبول ہوگی ہم وہ ڈیل کریں گے ۔
وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ جعلی ڈیل نہیں کریں گے جو وہ چاہتے ہیں بلکہ ہم اصلی ڈیل کریں گے جو ہم چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میرا دورہ چین بہت اچھا رہا، روس کے صدر اور چین کے صدر سے بات چیت تعمیری رہی، امریکا، روس اور چین جوہری خطرات میں کمی کیلئے مذاکرات پرمتفق ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments