نائیجیریا:کشتی الٹنے سے 24 افراد ہلاک
لاگوس(اے ایف پی)نائیجیریا کے جنوبی علاقے میں کشتی الٹنے کے باعث 24افراد ہلاک ہو گئے، متعدد لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔
نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے ترجمان نے ہفتے کو بتایا کہ اب تک 24 لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔کشتی جمعہ کو دریا میں ڈوب گئی تھی۔ نائیجیریا میں گنجائش سے زیادہ مسافروں کی موجودگی، کشتیوں کی ناقص دیکھ بھال اور حفاظتی ضوابط کی خلاف ورزی کے باعث ایسے حادثات معمول ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments