جرمنی : 450 سے زائد سکولوں کو بم دھماکوں کی دھمکی آمیز ای میلز
فرینکفرٹ(اے ایف پی)جرمنی کے سینکڑوں سکولوں کو پیر کے روز بم دھماکوں کی دھمکی آمیز ای میلز موصول ہوئیں، تاہم پولیس نے فوری خطرے کا امکان مسترد کردیا۔
حکام کے مطابق دارالحکومت برلن سمیت پانچ ریاستوں کے تعلیمی اداروں کو دھمکیاں دی گئیں۔ جنوب مغربی ریاست باڈن ورٹمبرگ میں ہی 450 سے زائد سکولوں کو ایسی ای میلز بھیجی گئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں دھمکیوں کو غیر سنجیدہ قرار دیا گیا ہے اور کسی مخصوص خطرے کے شواہد نہیں ملے ۔ احتیاطی تدابیر کے طور پر بعض سکول خالی بھی کرائے گئے ۔ گزشتہ ہفتوں میں اٹلی، برطانیہ، ہنگری اور سربیا کے سکولوں کو بھی ایسی جعلی دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments