فرانسیسی دوا ساز کمپنی نے امریکی ادارہ انس میڈ 41 ارب ڈالر میں خرید لیا
پیرس(اے ایف پی)فرانس کی بڑی دوا ساز کمپنی سانوفی نے امریکی بائیوفارماسیوٹیکل ادارے انس میڈ کو 41 ارب ڈالر میں خریدنے کا معاہدہ کرلیا ۔۔۔۔
معاہدے کے تحت انس میڈ کے حصص یافتگان کو فی شیئر 175 ڈالر نقد ادا کیے جائیں گے ۔ سانوفی کے مطابق نئی ادویات کی تیاری اور کاروباری ترقی میں مدد ملے گی، 2028 کے اختتام تک فی حصص آمدن میں اضافے کی توقع ہے ۔ انس میڈ سانس اور پھیپھڑوں کی بیماریوں کے علاج میں مہارت رکھتی ہے ۔ کمپنی کی دو اہم ادویات برنسوپری اور اریکائس ہیں، پھیپھڑوں کے امراض کیلئے نئی ادویات پر بھی تحقیق جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments