جینسن کی اینویڈیا میں واپسی، ٹرمپ کو ڈیڑھ کروڑ ڈالر فائدہ
اینویڈیا سربراہ کی دفتر آمد،ملازمین کا پرتپاک استقبال، نعرے لگائے غلطیوں پر معذرت ،دوسرا موقع دینے پر سب کا شکر گزار :جینسن
واشنگٹن (اے ایف پی)جینسن ہوانگ کے بطور چیف ایگزیکٹو اینویڈیا دوبارہ عہدہ سنبھالنے کے بعدامریکی صدر ٹرمپ کو ڈیڑھ کروڑ ڈالر کا فائدہ ہوا ۔برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق اینویڈیا کے حصص کی قیمت میں زبردست بحالی نے پیر کو ٹرمپ کے پاس موجود اس کمپنی کے حصص کی مالیت میں ڈیڑھ کروڑ ڈالر تک کا اضافہ ہوا تھا ، جینسن ہوانگ کی واپسی کی خبر سے اینویڈیا حصص 30 فیصد سے زائد بڑ ھے ،کمپنی کی مارکیٹ ویلیو میں 900 ارب ڈالر سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری جانب امریکی ٹیکنالوجی کمپنی این ویڈیا کے ملازمین نے واپس آنے والے چیف ایگزیکٹو جینسن ہوانگ کا والہانہ استقبال کیا اور نعرے لگائے ۔ ہوانگ نے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ دوسری مرتبہ پہلے سے بہتر چیف ایگزیکٹو ثابت ہوں گے ۔ انہوں نے اپنی سابقہ غلطیوں پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ دوسرا موقع دینے پر سب کا شکر گزار ہوں ۔ ہوانگ گزشتہ ہفتے مبینہ چینی جاسوس خاتون سے ذاتی تعلقات سے متعلق انکشافات کے بعد مستعفی ہوگئے تھے ، تاہم ٹرمپ کی مداخلت کے بعد انہیں دوبارہ عہدے پر بحال کردیا گیا۔ ان کے خلاف اندرونی تحقیقات جاری ہیں جبکہ کانگریس میں بھی پیش ہونے کا امکان ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments