جاپان کا امریکی پابندیوں کے بعد عالمی فوجداری عدالت کی مالی معاونت کا فیصلہ

جاپان کا امریکی پابندیوں کے بعد عالمی  فوجداری عدالت کی مالی معاونت کا فیصلہ

ٹوکیو(اے ایف پی)جاپان نے عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی)کو امریکی پابندیوں کے اثرات سے بچانے کیلئے 2027 کا سالانہ مالی حصہ پیشگی ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پوری رقم رواں سال کے اختتام تک ادا کردی جائے گی۔۔۔

وزیراعظم سانائے تاکائچی نے عدالت کی صدر ٹوموکو اکانے سے ملاقات میں یقین دہانی کرائی کہ جاپان ادارے کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا ۔ ملاقات کے بعد عدالت کی صدر نے کہا کہ دستیاب رقم دانش مندی سے خرچ  کی جائے گی تاکہ ادارے کا وجود برقرار رہے ، ملازمین کی تنخواہیں اور دیگر اخراجات ادا کیے جاسکیں۔ جاپان عالمی فوجداری عدالت کا سب سے بڑا مالی معاون اور امریکا کا قریبی اتحادی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...