امریکا میں شدید طوفان، 5 لاکھ افراد بجلی سے محروم، میسیز پریڈ ملتوی

امریکا میں شدید طوفان، 5 لاکھ  افراد بجلی سے محروم، میسیز پریڈ ملتوی

واشنگٹن (اے ایف پی)امریکا کی مشرقی ریاستوں میں تھینکس گیونگ کے موقع پر شدید بارشوں، تیز ہواؤں اور برفباری کے طوفان نے نظام زندگی متاثر کردیا۔۔۔

 جس کے باعث تقریباً 5 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہوگئے جبکہ نیویارک کی مشہور میسیز پریڈ بھی 100 سالہ تاریخ میں پہلی بار موسم کی خرابی کے باعث ملتوی کرنا پڑی۔طوفان سے نیو ہیمپشائر سے شمالی کیرولائنا تک درخت اور بجلی کی تاریں گرنے سے بجلی کا نظام متاثر ہوا۔ پنسلوانیا میں ایک لاکھ 22 ہزار جبکہ میزوری میں 72 ہزار افراد بجلی سے محروم رہے ۔ نیویارک میں بھی 45 ہزار صارفین کو بجلی کی فراہمی معطل رہی۔خراب موسم کے باعث فضائی سفر بھی متاثر ہوا، جہاں تقریباً 1600 پروازیں تاخیر کا شکار اور 500 سے زائد منسوخ ہوئیں۔ میسیز تھینکس گیونگ پریڈ، جس میں رنگ برنگے غبارے مین ہیٹن کی سڑکوں پر پیش کیے جاتے ہیں، اب ہفتے کو منعقد ہوگی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...