ترکیہ:اپوزیشن ٹی وی کے 2سابق اینکرز گرفتار، نیوز کوآرڈینیٹر کے وارنٹ جاری

 ترکیہ:اپوزیشن ٹی وی کے  2سابق اینکرز گرفتار، نیوز  کوآرڈینیٹر کے وارنٹ جاری

استنبول(اے ایف پی) ترکیہ میں حکام کے قبضے میں لیے گئے اپوزیشن ٹی وی چینل ’’خلق ٹی وی‘‘ کے 2 سابق اینکرز سمیت9 افراد کو حراست میں لے لیا گیا، جبکہ چینل کے نیوز کوآرڈینیٹر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے ۔

استنبول پراسیکیوٹرز کے مطابق سابق اینکرز ایجے اُونر اور دنیز بایرام اوغلو پر منی لانڈرنگ، گمراہ کن معلومات پھیلانے ، بدعنوانی اور دیگر الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ حکام کا دعویٰ ہے کہ دونوں صحافیوں نے رقم کے عوض جھوٹی خبریں نشر کیں۔نیوز کوآرڈینیٹر کرشاد اوغوز کے بیرون ملک ہونے کے باعث ان کے وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ اکتوبر میں حکام نے خلق ٹی وی کے ہیڈکوارٹرز کا کنٹرول سنبھال لیا تھا، جبکہ رواں ماہ ایک اور اپوزیشن چینل ’’سوزجو ٹی وی‘‘بھی حکومتی تحویل میں لے لیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...