دسمبر میں حسینہ واجد نہیں صرف سردی آئے گی:بنگلادیشی وزیر کا طنز

دسمبر میں حسینہ واجد نہیں صرف سردی  آئے گی:بنگلادیشی وزیر کا طنز

ڈھاکا(این این آئی)بنگلادیش کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور ہمایوں کبیر نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی وطن واپسی کے اعلان پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ دسمبر میں حسینہ واجد نہیں بلکہ صرف سردی آئے گی۔

 غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہمایوں کبیر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے ہی سلہٹ میں ایک اجلاس میں کہہ چکے ہیں کہ شیخ حسینہ دسمبر میں نہیں آئیں گی اور دسمبر میں صرف سردی آئے گی۔ حکومت نے بھارت کو شیخ حسینہ کی حوالگی کیلئے باضابطہ درخواست دے رکھی ہے اور اب نئی دہلی کے جواب کا انتظار کر رہی ہے ، جبکہ شیخ حسینہ کی بھارت میں موجودگی دونوں ممالک کے تعلقات کیلئے مسئلہ بن رہی ہے ۔ ہمایوں کبیرنے اپنے بیان میں کہا کہ عوامی لیگ کے دیگر مطلوب افراد کی حوالگی بھی درکار ہے اور وطن واپسی کا واحد راستہ حوالگی کا معاہدہ ہے جہاں ملزموں کو سخت نگرانی میں لا کر انصاف کا سامنا کرنا پڑے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...