قیصر خان نظامانی کی اداکاری کے بجائے پروڈکشنز میں دلچسپی

قیصر خان نظامانی کی اداکاری  کے بجائے پروڈکشنز میں دلچسپی

اداکار ،پروڈیوسرو ہدایتکار قیصر خان نظامانی نے اداکاری کے بجائے پروڈکشنز میں دلچسپی لینی شروع کردی۔ اس وقت ان کے تین سے زائد ڈرامہ سیریلز نجی چینلز پر نشر ہورہے ہیں۔انہوں نے ایک ملاقات میں بتایا کہ دیگر اداروں کی آفر ز دوستی کی بناءپر رد نہیں کرسکتا تھا ،اس وجہ سے اب فیصلہ کیا ہے کہ ذاتی پروڈکشنز میں کم سے کم کام کیا جائے ۔

کراچی(سٹاف رپورٹر) وہ اس پر عمل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ایک سیریل سر تاج سابق پی ٹی وی ڈرامہ پروڈیوسر منظور مگسی کی ہدایات میں نجی چینل سے آن ایئر ہے ۔ جس کا سکرپٹ منظر امام نے لکھا ہے ۔ فنکاروں میں فرح شاہ، سہیل اصغر ، بہروزسبزواری، فضیلہ قاضی، اسد جمال، مہ جبیں، رزکمالی، دیا مغل، اسد ملک، طاہر کا ظمی، افشاں قریشی، سمیعہ ناز، قیصر رفیق، علی افضل دیگر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مسٹری سیریز اور دیگر تین سیریل کی کاغذی تیاریا ں جاری ہیں -

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں