صائقہ خیام کی طویل عرصے بعدفلموں میں واپسی
معروف اور سینئر اداکارہ صائقہ خیام کی طویل عرصے بعدفلموں میں واپسی ہو گئی ۔ سینئر اداکارہ ان دنوں فلم ’’ چنبیلی‘‘میں کردار اد اکر رہی ہیں۔
صائقہ خیام کافی عرصہ قبل شوبز سے کنارہ کش ہو گئی تھیں لیکن اب پروڈیوسر عبد اﷲ کادوانی نے انہیں فلم میں کاسٹ کیا ہے۔ فلم کے دیگر اداکاروں میں شفقت چیمہ‘ غلام محی الدین ‘ مائرہ خان ‘ مہرین سید ‘ سلمان پیرزادہ اور دیگر شامل ہیں ۔ فلم کی 50فیصد شوٹنگ مکمل ہو چکی ہے ۔