بوگس چیک دینے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج
کمالیہ(نمائندہ دنیا )جعلی و بوگس چیک دینے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔کمالیہ کے رہائشی عمران نے تھانہ سٹی پولیس کو بتایا کہ۔۔۔
نواحی علاقہ چک نمبر 713 گ ب کے رہائشی فیصل سلیم نامی شخص نے اس سے جانور خریدے جس کی ادائیگی کے لئے اس نے 13 لاکھ سے زائد کی رقم کا نجی بینک کا چیک دے دیا جو کہ مقررہ تاریخ آنے پر متعلقہ بینک نے جعلی و بوگس قرار دیتے ہوئے ڈس آنر کر دیا۔