ڈرامہ سیریل ’’ کمی رہ گئی‘‘ آج سے پی ٹی وی پر نشر ہوگا

ڈرامہ سیریل ’’ کمی رہ گئی‘‘ آج سے پی ٹی وی پر نشر ہوگا

سیریل 22اقساط پر مبنی ہے ، ایگزیکٹو پروڈیوسر خاور اطہر، مصنف اور ہدایتکار کاشف نثار ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایوارڈ یافتہ ڈرامہ سیریل ’’خدا زمیں سے گیا نہیں‘‘ کی کامیاب ٹیم کی جانب سے ایک اور نئی ڈرامہ سیریل ’’کمی رہ گئی‘‘ آج اتوار سے پی ٹی وی ہوم پر نشر کی جائیگی ۔22 اقساط پر مشتمل اس ڈرامہ سیریل کے ایگزیکٹو پروڈیوسر خاور اظہر ہیں جب کہ تحریر اور ہدایات کاشف نثار نے دی ہیں۔ نمایاں اداکاروں میں نعمان اعجاز، مہوش حیات، ارسا غزل، جہانزیب گورچانی، آغا علی، عظمیٰ حسن، صبا فیصل، سیمی راحیل، حسیب خان، عبداﷲ اعجاز، عمران رضوی ، زاہد قریشی اور فائزہ گیلانی شامل ہیں۔ٹائٹل سانگ ’’کمی رہ گئی ، میری آنکھوں میں بس نمی رہ گئی‘‘مشہور موسیقار ساحر علی بگا نے ترتیب دیا ہے۔ جب کہ اسے نندنی شریکار اور وحید الحسن نے گایا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں