بطور پروڈیوسر کوئی میرا مقابلہ نہیں کرسکتا، جان ابراہم

بطور پروڈیوسر کوئی میرا مقابلہ  نہیں کرسکتا، جان ابراہم

بالی وڈ اداکار جان ابراہم کا کہناہے کہ بطور پروڈیوسر انڈسٹری میں میرا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا ، جتنی نان کمرشل فلموں میں میں نے کام کیا ہے اتنا کسی نے بھی نہیں کیا،

ممبئی(دنیا ڈیسک) فلم کا انتخاب کرتےوقت میں فلم میں مزاح کا عنصر ضرورتلاش کرتا ہوں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔انہوں نے کہا کہ مجھے فلم’’دیسی بوائز‘‘ میں اکشے کما ر اور ’’دوستانہ‘‘ میں ابھیشک کے ساتھ کام کرکے بہت مزہ آیا، میں فلم کو اس کی کمرشل ویلیو کے حساب نہیں دیکھتا بس فلم میں مزاح کاعنصر ہوناچاہیے کیو نکہ میں جانتا ہوں کہ جب لوگ فلم دیکھیں گے تو انہیں بہت مزہ آئے گا۔اداکاری کے علاوہ جان ابراہم اب پروڈکشن کی طرف بھی متوجہ ہوگئے ہیں ان کا کہنا تھا کہ بطور پروڈیوسر میں کوشش کروں گا کہ میری فلم کامیابی حاصل کرے اور کسی کا پیسہ ضائع نہ ہو۔جان ابراہم نے ’’واٹر‘‘،’’آشائیں‘‘ اور ’’نو اسموکنگ‘‘ جیسی نان کمرشل فلموں میں اداکاری کی ہے۔40 سالہ اداکار آج کل اپنی پروڈکشن میں بننےوالی فلم’’مدراس کیفے ‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ان کا کہنا ہے کہ ٹرینڈسے ہٹ کر فلمیں اس لیے بنارہا ہوں کیو ں کہ ان کے اسکرپٹ بہت اچھے ہیں۔بطور پروڈیوسر ان کی پہلی فلم 2012ء میں ریلیز ہونے والی ’’وکی ڈونر‘‘تھی جس میں انہوں نے دو نئے اداکاروں ایشمان کھرانہ اور یامی گپتم کو موقع دیا ۔ فلم نے باکس آفس پر کامیابی بھی حاصل کی اور ناقدین نے ان کی پروڈکشن کی صلاحیتوں کو سراہا۔تاہم بطور اداکار ان کی حال ہی میں ریلیز ہونیوالی فلم’’آئی ،می اور میں‘‘ نے کچھ خاص بزنس نہیں کیا۔جان ابراہم کو ناظرین ایکشن فلموں میں دیکھنے کے خواہش مند ہیں اس سوال کے جواب میں انہوں نے تسلیم کیا کہ ان کی ایکشن اداکاری کو سراہا جاتا ہے لیکن وہ صرف ایکشن کردار ہی نہیں کرنا چاہتے بلکہ کامیڈی کردار ادا کرنے میں انہیں زیادہ مزہ آتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں