روشن آرا بیگم، نجمہ محبوب اورعزیز میاں قوال کی برسی منائی گئی

روشن آرا بیگم، نجمہ محبوب اورعزیز میاں قوال کی برسی منائی گئی

کلاسیکل گائیک روشن آرا بیگم کی 32ویں ، اداکا رہ نجمہ محبوب کی 29ویں اور عزیز میاں قوال کی 14ویں برسی گزشتہ روزمنائی گئی

لاہور (کلچرل رپورٹر) اس موقع پر روشن آرا بیگم کی فنی زندگی کے حوالے سے مختلف چینلز سے خصوصی پروگرامز نشر کیے گئے ۔کلاسیکل گلوکارہ کی مشہورفلموں میںپہلی نظر ،روپ متی ،قسمت ،جگنو اورنیلاپربت قابل ذکر ہیں۔اداکارہ نجمہ محبوب اپنے دور کی بہترین اداکارہ تھیں جنہوں نے اپنے ہر کردار میں حقیقت کارنگ بھرکرجان ڈال دی ۔ عزیزمیا ں قوال کی 14ویں برسی کے موقع پر مرحوم کے بیٹے تبریز میاں قوال نے اپنے گھر نیشنل ٹائون میں قرآن خوانی کااہتمام کیا جس میں موسیقی سے وابستہ مختلف لوگوں نے شرکت کی جبکہ ملتان میں ان کے مزار پر محفل سماع ہوئی جس کا اہتمام ان کے بیٹوں جنید عزیزاورشملی عزیزنے کیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں