فریال گوہر ،کنول کھوسٹ کی ڈرامہ سیریل ’’چکر ‘‘میں کاسٹ

 فریال گوہر ،کنول کھوسٹ کی ڈرامہ سیریل ’’چکر ‘‘میں کاسٹ

پروڈیوسروہدایتکارہ کنول کھوسٹ نے معروف اداکارہ فریال گوہر کو ڈرامہ سیریل ’’چکر‘‘کے اہم کردارمیں کاسٹ کرلیا ہے ۔

لاہور(کلچرل رپورٹر) سیر یل کی کاسٹ میں ریشم ،آمنہ ملک ،عرفان کھوسٹ اوردیگرفنکارشامل ہیں۔بتایاگیاہے کہ فریال گوہرنے مذکورہ سیریل کی ریکارڈنگ میں حصہ لیناشروع کردیاہے۔ فریال گوہرکوایک عرصے سے مختلف ہدایتکاروں کی طرف سے ڈراموں میں اداکاری کی پیشکش ہورہی تھی تاہم انہوں نے انہیں قبول نہیں کیا ۔واضح رہے وہ معروف ڈرامہ و فلم رائٹر فصیح باری خان کی تحریر کردہ سیریل موہنی مینشن کی سنڈریلائیں میں بھی کام کررہی ہیں ۔یادرہے کہ فریال گوہرنے ماضی میں متعددٹی وی ڈراموں میں یادگارکردارنبھائے اوران کاشمارمقبول اداکارائوں میں ہوتاہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں