سوہائے علی ’’موٹرسائیکل گرل ‘‘کی پروموشن کیلئے لاہورآئینگی

 سوہائے علی ’’موٹرسائیکل گرل ‘‘کی پروموشن کیلئے لاہورآئینگی

اداکارہ سوہائے علی ابڑواپنی آنیوالی فلم موٹرسائیکل گرل کی کاسٹ کے ہمراہ منگل کولاہورآئینگی

لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارہ سوہائے علی ابڑواپنی آنیوالی فلم موٹرسائیکل گرل کی کاسٹ کے ہمراہ منگل کولاہورآئینگی ۔بتایاگیا کہ مذکورہ فلم کی پوری ٹیم پروموشن اورپریمیئرکے سلسلے میں لاہورآرہی ہے ۔ فلم کی نمائش 20اپریل کو ہوگی جسکے مصنف وہدایتکار عدنان سرور ہیں جبکہ گیتوں کی دھنیں موسیقار زلفی نے ترتیب دی ہیں۔سوہائے علی ابڑونے روزنامہ دنیاکو بتایاکہ مذکورہ فلم میں میرایادگارکردارہے جسے اداکرنے کیلئے مجھے بہت مشکلات کاسامناکرناپڑا۔ میں پرامیدہوں کہ فلم بین میری اداکاری کوسراہیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں