ہائوس فل 4میں نانا کی جگہ ’’باہو بلی‘‘ کے ولن نے لے لی

 ہائوس فل 4میں نانا کی جگہ  ’’باہو بلی‘‘ کے ولن نے لے لی

کامیڈی فلم ہائوس فل 4 کے حوالے سے اب اطلاعات سامنے آ رہی ہیں

لاہور(نیٹ نیوز)کامیڈی فلم ہائوس فل 4 کے حوالے سے اب اطلاعات سامنے آ رہی ہیں کہ فلم کے پروڈیوسرز نے ساجد خان کی جگہ کسی اور ہدایتکار جبکہ نانا پاٹیکر کی جگہ بھارت کی سب سے زیادہ پیسے کمانے والی فلم ’’باہو بلی‘‘کے ولن رانا دگوبتی کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، راناد گوبتی اس سے قبل بھی چند ہندی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں تاہم ان کی شہرت تیلگو اور تامل فلموں میں ہی ہے ۔خیال کیا جا رہا ہے کہ جلد ہی فلم کی ٹیم ساجد خان کی جگہ دوسرے ہدایتکار اور نانا پاٹیکر کی جگہ رانا دگوبتی کو کاسٹ کرنے کا اعلان کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں