کورونا ، ٹام ہینکس، ریٹا ویلسن صحت یابی کے بعد ہسپتال سے فارغ
کورونا وائرس سے متاثر امریکی اداکار ٹام ہینکس اور ان کی اہلیہ ریٹا ویلسن کو صحت یاب ہونے کے بعد آسٹریلیا کی ریاست کوئینز لینڈ کے ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔
لاس اینجلس (اے پی پی)کورونا وائرس سے متاثر امریکی اداکار ٹام ہینکس اور ان کی اہلیہ ریٹا ویلسن کو صحت یاب ہونے کے بعد آسٹریلیا کی ریاست کوئینز لینڈ کے ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔ ٹام ہینکس اپنی اہلیہ ریٹا ویلسن کے ہمراہ امریکی گلوکار ایلویس پریسلے کی زندگی پر بننے والی فلم کی پوسٹ پروڈکشن کیلئے آسٹریلیا میں موجود تھے ، جہاں گزشتہ ہفتے دونوں کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ، دونوں اب آسٹریلیا میں ایک کرائے کے گھر میں رہیں گے ۔