40سال میں پہلی بارلندن فیشن شو آن لائن پیش کیا جائیگا
برطانوی اخبار دی انڈیپینڈنٹ کے مطابق برٹش فیشن کونسل نے اعلان کیا ہے کہ لندن فیشن ویک کی 40 سالہ تاریخ میں پہلی بار مذکورہ فیشن شو کو مکمل طور پر آن لائن پیش کیا جائے گا۔
لاہور(نیٹ نیوز) برطانوی اخبار دی انڈیپینڈنٹ کے مطابق برٹش فیشن کونسل نے اعلان کیا ہے کہ لندن فیشن ویک کی 40 سالہ تاریخ میں پہلی بار مذکورہ فیشن شو کو مکمل طور پر آن لائن پیش کیا جائے گا۔برٹش فیشن کونسل کے مطابق نہ صرف لندن فیشن ویک کو مکمل طور پر آن لائن پیش کیا جائے گا بلکہ پہلی بار یہ ڈیجیٹل طور پر تیار کیا گیا فیشن شو بھی ہوگا، جس میں ریمپ پر واک کرنے سے لے کر فیشن ہاؤسز کو بھی دکھایا جائے گا۔ مذکورہ فیشن ویک کا آغاز 12 جون سے ہوگا،فیشن ویک کو آن لائن دکھائے جانے کے دوران تمام ماڈلز کے انٹرویوز بھی پیش کئے جائیں گے ۔