مدیحہ شاہ والدہ کی تیمارداری میں مصروف ،اپنی مصروفیت ختم
خوش قسمت ہوں والدہ کا سایہ سرپر ہے ،اپنا وقت ان کیلئے وقف کردیا :اداکارہ
لاہور (لیڈی رپورٹر سے ) اداکارہ مدیحہ شاہ ان دنوں اپنی والدہ کی تیمار داری میں مصروف ہیں اورشوبز سرگرمیاں مکمل طور پر چھوڑ دی ہیں ،اداکارہ نے مداحوں سے والدہ کی صحت کیلئے دعا کی اپیل بھی کی ۔بتایا گیا ہے کہ مدیحہ شاہ کی والدہ کچھ عرصے سے علیل ہیں اور وہ اپنی تمام تر مصروفیات ترک کر کے صرف اپنی والدہ کی خدمت میں مصروف ہیں ۔ مدیحہ شاہ نے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ میرے سر پر میری والدہ کا سایہ ہے ، میری والدہ اس وقت علیل ہیں اس لئے میں نے اپنی تمام سر گرمیاں ختم کر کے اپنا وقت والدہ کیلئے وقف کردیاہے ۔ مدیحہ شاہ نے کہا کہ مجھے والدہ کی خدمت کرکے بہت سکون مل رہاہے ،میں نوجوان نسل کوکہناچاہوں گی کہ وہ اپنی مصروفیات سے اپنے والدین کیلئے وقت لازمی نکالا کریں ۔