مومنہ مستحسن کی نظر میں گورارنگ اور خوبصورتی الگ چیزیں
جلد میں موجودمیلا نن کی مقدار کا خوبصورت ہونے سے کوئی تعلق نہیں :گلوکارہ
لاہور (لیڈی رپورٹر سے )گلوکارہ مومنہ مستحسن نے معاشرے میں گوری رنگت کو خوبصورتی کی علامت سمجھنے والو ں کو پیغام دیا ہے کہ گوری رنگت کا خوبصورتی سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔انہوں نے سوشل میڈیا پرماہرہ خان کی ایک پوسٹ کے جواب میں کہاکہ وہ ہمیشہ جلد گورا کرنے والی مصنوعات کے اشتہارات میں کام کرنے کی پیشکش مسترد کرتی آئی ہیں۔ آپ کی جلد میں موجود میلا نن کی مقدار کا آپ کے خوبصورت ہونے سے کوئی تعلق نہیں ۔ ہم سب رنگ گورا کرنے والی مصنوعات سے انکار کریں گے تو یہ مارکیٹ میں تبدیلی کا سبب بن سکتا ہے ۔