میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل ،عتیق الرحمن کے وکلا کو بحث مکمل کرنیکا حکم

میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل ،عتیق  الرحمن کے وکلا کو بحث مکمل کرنیکا حکم

سیشن کورٹ نے اداکارہ میرا کی تکذیبِ نکاح کی اپیل پرسماعت کرتے ہوئے ان کے شوہر ہونے کے دعویدار عتیق الرحمن کے وکلا کو بحث مکمل کرنے کا حکم دے دیا اورسماعت 20جون تک ملتوی کردی

لاہور(عدالتی رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج تجمل شہزاد نے گزشتہ روز میرا کی تکذیبِ نکاح کی اپیل پر سماعت کی ۔اداکارہ میرا کا موقف ہے کہ فیملی کورٹ نے حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا تھا،میرا عتیق الرحمن سے نکاح نہیں ہوا۔ عتیق الرحمن کے وکلا نے دلائل دئیے ، عدالت نے وکلا کو بحث مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 20 جون تک ملتوی کردی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں