’’طارق عزیز کو سول ایوارڈ سے نوازا جائے ‘‘، قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع
دارفانی سے کوچ کرجانیوالے معروف کمپیئر طارق عزیز کو سول ایوارڈ دینے کی قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی
لاہور ( لیڈی رپورٹر سے )قرارداد پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے جمع کرائی ۔قرارداد کے متن میں طارق عزیز کی ملک کیلئے گراں قدر خدمات کو سراہا گیاہے ،واضح رہے طارق عزیز کو 1992میں حکومت پاکستان کی طرف سے صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیاتھا۔لیجنڈ طارق عزیز نے اپنے آخری ویڈیو پیغام میں کورونا وائرس کیخلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز ، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو سلام پیش کیا تھا جبکہ ان کی طرف سے کیاجانے والا ٹوئٹ گزشتہ روزبھی ٹاپ ٹرینڈ رہا جس میں انہوں نے لکھا تھاکہ ’’یوں لگتا ہے وقت تھم گیا ہے اوررواں دواں زندگی رُک گئی ہے ‘‘۔